کراچی میں آپریشن جاری رہا تو حالات جلد بہتر ہو جائیں گے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات
مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار جلبانی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، شاہد حیات
لاہور:
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن بلا خوف اور بلا تفریق کیا جا رہا ہے اور شہرمیں آپریشن جاری رہا تو حالات میں بہتری آئے گی۔
کراچی میں 3ماہ سے جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف بلاخوف اور بلاتفریق آپریشن چل رہا ہے جوجرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا اور سیکیورٹی ادارے قانون کے مطابق کام کرتے رہیں گے، کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا مورال بلند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اور ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو فوری گرفتارکیا جائے، آپریشن کے دوران کبھی نہیں کہا کہ شہر سے کرائم ختم ہو گیا ہے البتہ جرائم میں کمی ضرور آئی ہے، شہرمیں آپریشن جاری رہا تو حالات میں جلد بہتری آئے گی۔ شاہد حیات کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار جلبانی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
کراچی میں ہونے والی تقریب میں تینوں ذونز کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیزاور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں انعامات اور تعریفی اسناد بھی کی تقسیم کیں۔