کبڈی ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن لینےوالی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شانداراستقبال
قومی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچی تو تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
لاہور:
کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کھیلے جانے والے چوتھے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا اور تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ قومی کبڈی ٹیم کے کپتان بابر گجر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت سے کانٹے کا مقابلہ کیا، اگر فائنل میں نیوٹرل ریفری ہوتے تو فائنل پاکستان کی ٹیم ہی جیتتی۔ بابر گجر کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہت اچھی مہمان نوازی کی اور کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ دوسری جانب قومی کبڈی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت نے کم از کم 10 پوائنٹس کا گھپلا کیا، ہم نے ریفری کو درخواست بھی دی تاہم ہماری درخواست کو مسترد کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں شاندار کھیل پیش کیا، آئندہ کبڈی ورلڈ کپ جہاں بھی ہوا ٹرافی پاکستان ہی جیتے گا۔
قومی خواتین ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف کا کہنا تھا کہ پہلی بار قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کی اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں خواتین کے لئے کبڈی کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ مدیحہ لطیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے بہت سپورٹ کیا اور بھارت نے بھی بہت اچھی مہمان نوازی کی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میں قومی ٹیم کو بھارت نے زبر دست مقابلے کے بعد 39 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے شکست دی تھی، کبڈی ورلڈ کپ فائنل کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے جو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی خصوصی دعوت پر بھارت گئے تھے۔