لاہور میں ہلہ گلہ کرنے کیلئے آنے والی سونامی کو مال روڈ کی پیالی میں بند کردیں گے پرویزرشید
عمران خان بلدیاتی انتخابات میں سیٹوں کا لالچ دے کر عوام کو سڑکوں پر لا رہے ہیں، پرویز رشید
وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے حکمران لاہور میں ہلہ گلہ کرنے جا رہے ہیں لیکن حکومت عمران خان کی سونامی کو مال روڈ کی پیالی میں بند کردے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان کا ہلا گلا جمہوریت کےلیے مناسب نہیں، خان صاحب بتائیں کہ کیا انہوں نے پشاور کو لاہور سے زیادہ بہتر بنا دیا ہے، وہ جمہوریت پرحملہ کرنے کی روش ترک کردیں، اگرانتخاب میں نہیں جیتے تو اسکا انتقام جمہوریت سے نہ لیں، جن جماعتوں نے بھی جمہوریت کو نقصان پہنچایا وہ ختم ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 دسمبرکو لاہورمیں لوگوں کو لالچ دے کرلارہے ہیں، لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں سیٹیں دینے کا لالچ دیا جارہا ہے، عمران خان اپنا مقدمہ سڑکوں کے بجائےعدلیہ اور میڈیا کے سامنے لڑیں، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ مینارپاکستان پرجلسہ کرکے دکھائیں۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم وزیراعظم نواز شریف کی حکومت ان مسائل پر بھرپور توجہ دی ہے اور تمام چیلنجز سے نمٹنے لے لئے موثر حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 6 ماہ پہلےملک کی معاشی اور امن و امان کی صورت حال خراب تھی تاہم موجودہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں نہ صرف 500 ارب کا قرضہ ادا کیا بلکہ اس دوران پچھلی حکومتوں کے مقابلے 17 فیصد زیادہ ٹیکس بھی وصول کیا، موجودہ دور میں ہی پہلی بار اسٹاک ایکسچینج نے 25 ہزار کا ہندسہ عبور کیا جو کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ اسٹیشن میں 1800 میگا واٹ بجلی شامل کی گئی جس سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اور مخالفین کے منہ بند ہوگئے، موجودہ حکومت نے غیر ملکی سرمایا کاروں کا اعتماد بحال کیا جس کی وجہ سے لوگ پاکستان میں سرمایا لگانے کے خواہش مند ہیں، بین الاقوامی دنیا نے پاکستان کی گڈ گورننس کو دیکھنتے ہوئے ایشنین ڈیویلپمنٹ بینک نے جامشورو میں بجلی کے 2 منصوبوں پر سرمایا کاری کا ارادہ ظٓا ہر کیا ہے جبکہ ورلڈ بینک نے بھی پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے لئے داسو اور بھاشا ڈیمز کے سرمایا دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف کراچی میں چین کے تعاون سے بجلی کی پیداواربڑھانے کے منصوبے کا افتتاح کر چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالیں تو اس وقت کراچی کے حالات بہت خراب تھے تاہم اب کراچی کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، کراچی میں قانون حرکت میں ہے اور مجرم اس کی گرفت میں آرہے ہیں، کراچی کے لوگ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی زندگیاں پہلے کے مقابے میں سکون میں ہیں۔