لاہور 50کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام غیرملکی خاتون گرفتار
غیر ملکی خاتون نے 45 لاکھ ڈالر اپنے بیگ کے خفیہ کانوں میں چھپا رکھے تھے۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے 50 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک غیر ملکی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون نجی ایئرلائن کی پرواز سے بیرون ملک جارہی تھی کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دوران تلاشی خاتون کے بیگ کے خفیہ خانوں سے 45 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کرلئے، جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 50 کروڑ روپے بنتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے کر اس سے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ حکومتی حکام کی جانب سے کئی مرتبہ یہ کہا جاتا رہا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے روپیہ مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور کچھ روز قبل روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 110 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔