ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہےلیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ کا الزام

خط میں زوردیا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے کے خلاف سخت کارروائی کرے

خط میں زوردیا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے کے خلاف سخت کارروائی کرے. فوٹو فائل

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ نے وزارت خارجہ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔


خط سفارتخانہ نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کام کے لیے پہلے بیرون ممالک میں جعلی نوکریوں کا جھانسہ دے کر سفری دستاویزات تیار کیے جاتے تھے اورپھراسلام آباد میں ایف آئی اے کا امیگریشن ڈپارٹمنٹ دوسرے ملک بھیجنے کےغرض سےایک شخص کے 25 سے 50 ہزار وصول کرتا تھا۔


اس طرح کئی پاکستانی غیرقانونی طورپرجانے کی وجہ سے دوسرے ممالک میں جیل میں ڈال دیے گئے جہاں ان سے حیوانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہےاورکئی کوتواپنی جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑا۔



خط میں زوردیا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے کے خلاف سخت کارروائی کرے اورایف آئی اے کے جو افراد اس میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔


خط موصول ہونے کے بعد وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ سے اس معاملے پررپورٹ طلب کرلی ہے۔


 

 
Load Next Story