سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘کی فرسٹ لک سوشل میڈیا پر جاری

فلم اگلے برس پاکستان اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

فلم اگلے برس پاکستان اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

سائکو تھرلرفیچر فلم ''ہوٹل'' کی فرسٹ لک سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی جسے لوگوں نے بڑی پسندیدگی سے دیکھا اور توقع کی کہ پاکستان میں اس طرح کی فلمیں بننی چاہئیں۔

فلم کے نمائندہ نے بتایا کہ اخبارت نے جس طرح سے فلم کی دوران شوٹنگ پذیرائی کی اس پر ''ہوٹل'' کی پوری ٹیم دلی طور سے شکرگزار ہے۔




توقع ہے کہ کہ فلم کو 2014ء میں پاکستان، متحدہ عرب عمارات، بھارت، امریکا اور انگلینڈ سمیت دوسرے ممالک میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی، فلم میں فلم اسٹار میرا کے علاوہ دیگرمرکزی کرداروں میں ہمایوں گیلانی، اکبر خان، بابر اسلم، انیس راجہ(مرحوم) ،ذکیہ خان، نساء جبیں، طارق جمال اور دیگر شامل ہیں۔
Load Next Story