مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ میجر سمیت دو اہلکار ہلاک  

حملے میں اسپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا

ہلاک ہونے والوں میں اسپیشل پولیس فورس کا ایک آفیسر بھی شامل ہے، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں میجر اور اسپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا جب کہ اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے یادی پورہ کے ایک گاؤں میں بھارتی فوج کے قافلے میں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسپیشل پولیس فورس کے آفیسر سمیت 92 آر آر بٹالین کے میجر بھی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہے۔

اسی علاقے میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے آفیسر کی سرکاری پستول سے خودکشی


دوسری جانب ضلع شوپیاں میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

 

 
Load Next Story