بھارت میں شوہر اور بیوی کی 3 بیٹیوں سمیت خودکشی
خودکشی کرنے والوں میں 42 سالہ سیفی، 38 سالہ زینب، ان کی 16 سالہ 2 جڑواں اور ایک 7 سالہ بیٹی شامل ہے
بھارت میں 5 افراد پر مشتمل پورے خاندان نے زہریلا مواد پی کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں 42 سالہ سیفی شبیر بھائی دودھیا والا، ان کی اہلیہ اور 3 بچیوں کی لاشیں علی الصبح ان کے گھر سے ملیں۔ لاشوں کے قریب ایک رقعہ بھی پڑا تھا جس میں لکھا تھا کہ پورا خاندان خودکشی کر رہا ہے تاہم اس کی وجہ تحریر نہیں کی گئی تھی۔
زہریلا مواد پی کر ہلاک ہونے والوں میں 42 سالہ سیفی کے علاوہ 38 سالہ اہلیہ زینب، 16 سالہ جڑواں اور ایک 7 سالہ بیٹی شامل ہیں۔ خودکشی والے روز سیفی نے اپنے والدین کو رشتے داروں کے گھر بھیج دیا تھا جب کہ اپنی ایک بیٹی کو سالی کے گھر سے واپس لے آیا تھا۔
خودکشی نوٹ میں وجہ بیان نہ کرنے کی وجہ سے پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ سیفی کے سالے اور کاروباری شراکت دار نے بھی ایک برس قبل مالی پریشانیوں کے سبب خود کشی کرلی تھی۔