مسلم اکثریتی ملک کوسوو کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے کوسوو کے صدر اور سربیا کے سربراہ نے وائٹ ہاؤس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکام موجود تھے۔
اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے آج ایک اور عظیم دن ہے، مسلمان اکثریتی ملک کوسوو اور اسرائیل اپنے تجارتی تعلقات معمول پر لانے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، اس حوالے سے کوسوو اور سربیا کے سربراہان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کیلیے فضائی حدود کھول دیں
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مزید اسلامی اور عرب ممالک جلد اس عمل کی پیروی کرتے ہوئے جلد اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلیں گے۔