حکومت امن امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ایاز پلیجو
کالاباغ ڈیم بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیوتھ کنونشن سے خطاب
قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں امن امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ڈرون حملے ملک کی خود مختاری پر سوالیہ نشان ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نواب شاہ میں آل سندھ یوتھ کنونشن اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین جو گھروں سے نہیں نکلتی تھیں آج اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 4مرتبہ اقتدار میں آئی لیکن سندھ کے عوام کو بھوک، بدحالی اور مفلسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، سندھی نوجوان بے روزگاری کے باعث خود کشیاں کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سازش کے تحت کالاباغ ڈیم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کا تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ مستقبل میں کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ کنونشن سے انور سومرو، نور احمد کاتیار، منصور قادر جوکھیو و دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قبل ازیں ایا ز پلیجو کی قیادت میں تاج کالونی پھاٹک سے سکرنڈ روڈ تک محبت سندھ ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔