کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں عمر اکمل کیس پر کارروائی کا آغاز
اپنے دفاع میں موقف تیار کرنے کے لیے کام شروع کردیا، وکیل عمراکمل
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی اور عمر اکمل کی درخواستوں پر کارروائی کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کو 20 روز کے اندر اپنے دفاع میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر کی قانونی ٹیم نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے لیٹر ملنے کی تصدیق کی ہے۔
عمر اکمل کے وکیل خواجہ عمیض کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع میں موقف تیار کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے، چند روز میں جواب تیار کرکے بجھوادیا جائے گا۔ دونوں فریقین کی جانب سے جواب جمع کروانے کے بعد کیس کی سماعت کےلیے تاریخ مقرر ہوگی، تین ماہ میں اس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
کرکٹ کرپشن کیس میں پی سی بی نے آزادانہ ٹربیونل کی جانب سے عمر اکمل کی سزا کو تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کیےجانے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا ۔