’’کھیتوں میں بھارتی فوجیوں کی لاشیں بکھری پڑی تھیں‘‘
ہماری فوج نے سب سے پہلے نہر پر بنایا گیاپل توڑ دیاتاکہ دشمن فوج نہرعبورنہ کرسکے
سرحدی علاقے میں رہنے والے بزرگوں کو پاک بھارت جنگ کے واقعات آج بھی یاد ہیں،بھسین گاؤں جنگ کے دوران بھارت کے قبضے میں چلا گیا تھا تاہم پاک فوج نے ایک دن بعد ہی اسے واپس لے لیا۔ ایک معمر شخص محمداحمد خان نے بتایا بھارتی فوج نے انکے گھر تباہ کر دیئے تھے۔
ہم لوگ واپس آئے توکھیتوں میں بھارتی فوجیوں کی تعفن شدہ لاشیں، ہڈیاں اوراسلحہ پڑا تھا۔ بھارت نے حملے کی حماقت کی تو سرحدی علاقے میں بسنے والے لوگ منہ توڑ جواب دیں گے۔ محمدصادق نے بتایا ہماری فوج نے سب سے پہلے نہر پر بنایا گیا پل توڑدیا تھا تاکہ بھارتی فوج نہرعبورنہ کرسکے ۔ جو لوگ دوسری جانب رہ گئے تھے انہیں پھرفوجیوں نے نہرمیں تار باندھ کر دوسرے کنارے پہنچایا۔
قریب ہی میوبرادری کا ڈیرہ تھا ، ان لوگوں نے اپلوں کے ڈھیرلگا رکھے تھے ،خشک ایندھن بھی موجود تھا، بھارتی فوج نے پاکستانی علاقے میں ہی چتا جلاکر مرنے والے درجنوں فوجیوں کی آخری رسومات اداکیں۔ عبدالغفورنے بتایا سب سے پہلے پاکستانی طیاروں نے انڈیا کی فوج کو جواب دیا اور ایک پل پر بم پھینکے تھے۔