کراچی میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
دن کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا
یوم دفاع ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور پاکستان ایئرفورس رسالپور اکیڈمی کے تازہ دم دستے نے اپنے فرائض سنبھال لیے، پاکستان ایئرفورس کے دستے میں خواتین بھی شامل ہیں، اعلیٰ فوجی شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاک فوج کی تمام یونٹس میں یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور6 ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، یوم دفاع کے موقع پر اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کیے اور سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرامز نشر کیے۔
یوم دفاع کے موقع پر مختلف جماعتوں کی جانب سے جاری بیانات میں شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقید پیش کیا گیا، اہلسنت والجماعت کے رہنمائوں علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا رب نواز حنفی اور دیگر نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں قربانیوں کا درس دیتا ہے، تحریک اہلحدیث پاکستان چیئرمین علامہ عبداﷲ غازی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کی عزت و وقار اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض بنیاد پر وجود میں آیا تھا، اسلام دشمن قوتیں اس پر حملہ آور ہیں، دائود کالج آف