ملک میں کورونا وبا کے 394 نئے کیسزرپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118مریض صحتیاب ہوئے، این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118مریض صحتیاب ہوئے، 20 ہزار980 ٹیسٹ کیے گئے: فوٹو: فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا کے 394 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا کے 394 نئے کیسزاورمزید 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 98 ہزار903 اوراموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار345 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 مریض صحتیاب ہوئے، 20 ہزار980 ٹیسٹ کیے گئے تاہم 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ 1 لاکھ 30 ہزار671 مریضوں کے ساتھ تعداد کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں 97 ہزار226 اورخیبرپختونخوا 36 ہزار625 تعداد ہے جب کہ اسلام آباد میں 15 ہزار750 اوربلوچستان میں 13ہزار292 تعداد ہے۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزورکردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے
Load Next Story