اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کوملک بدرکرنے سے روک دیا

عدالت نے وزارت داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

عدالت نے وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ فوٹو:فائل

عدالت نے امریکی صحافی ڈی رچی کو ملک بدری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی وزارت داخلہ کے ویزہ مسترد کرنے کے حکم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ سنتھیا ڈی رچی کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ وزارت داخلہ نے ویزہ مسترد کرتے وقت نہ وجوہات کا ذکر کیا نہ سنا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی صحافی کا پی پی قیادت کو 250 ارب روپے کا نوٹس


چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ویزہ مسترد کرنے میں وجوہات کا ذکر کرنا ضروری نہیں، ہر روز پاکستانیوں کے ویزہ مسترد ہوتے ہیں لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی جاتی، آپ کی گراؤنڈ یہ بنتی ہے کہ آپ کے حوالے سے کیسز ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے امریکی صحافی ڈی رچی کو ملک بدری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جب کہ سنتھیا ڈی رچی کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک سنتھیا ڈی رچی تمام الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرے، ہم یقینی بنائیں گے کہ پٹشنر سنتھیا ڈی رچی کو مکمل انصاف ملے۔

 
Load Next Story