شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن دہشتگرد وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے 10 اہم دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
ISLAMABAD:
شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد وسیم زکریا اپنے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ 10 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر میر علی میں کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران اہم اور مطلوب دہشت گرد وسیم زکریا اپنے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 10 اہم دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرعلی: فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 اہلکار زخمی، دہشت گرد ہلاک
آریانہ گروپ کے سربراہ کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
وسیم زکریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، حکومتی اداروں بشمول سی ایس ایس آفیسرز بید اللہ داوڑ کی شہادت اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہِ راست ملوث تھا۔ وہ حسو خیل کے پاس فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں بھی ملوث تھا۔