بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 115000روپے اور 10گرام کی قیمت 98594روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 115000روپے اور 10گرام کی قیمت 98594روپے ہوگئی

لاہور:
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1927ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514روپے کی کمی واقع ہوئی۔


کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115000روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98594روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1380روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے60پیسے کے اضافے سے 1166روپے ہوگئی۔
Load Next Story