ملک میں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار726 رہ گئی

اب تک 2 لاکھ 86 ہزار157 افراد صحتیاب ہوچکے، این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار521 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی: فوٹو: فائل

ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار726 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 330 نئے کیسزاورمزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 99 ہزار233 اوراموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار350 ہوگئی۔


این سی اوسی کے مطابق اب تک 2 لاکھ 86 ہزار157 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار521 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار726 رہ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار807، پنجاب میں97 ہزار306، خیبرپختونخوا 36 ہزار663، اسلام آباد میں 15 ہزار762، بلوچستان میں 13 ہزار321، آزاد کشمیر2 ہزار333 اورگلگت میں 3 ہزار41 تعداد ہوگئی۔
Load Next Story