ڈاکٹر ماہا کیس تفتیشی افسر پیش نہ ہوسکا ملزمان کی ضمانت میں توسیع
ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی
KATHMANDU:
مقامی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس میں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ تفتیشی افسر پیش نہیں ہوسکا۔
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ تفتیشی افسر قبر کشائی کے لئے میرپور خاص گیا ہوا ہے۔ عدالت نے پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔