پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہوگیا

سلمان بٹ کا سینٹرل پنجاب کی جانب سے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار

سلمان بٹ کو قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لئے سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون میں شامل نہیں کیا گیا فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہونے لگا ہے۔


ذرائع کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔ سابق کپتان کو قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لئے سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ہیڈ کوچ شاہد انور نے سلمان بٹ کو سینٹرل پنجاب کی سکینڈ الیون کی طرف سے کھیلنے کے ساتھ کپتانی کی پیشکش کی جسے سلمان بٹ نے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سلمان بٹ کا موقف ہے کہ اگرسکینڈ الیون میں شامل ہوکر کسی نوجوان کا حق نہیں مار سکتا۔ بہتر ہے کہ میری جگہ کسی نئے لڑکے کو موقع دیا جائے۔ سلمان بٹ کا شمار گزشتہ تین سیزن سے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ سابق کپتان کے نزدیک اگر اس پرفارمنس کے باوجود وہ فرسٹ الیون میں جگہ نہ پاتے تو پھر سکینڈ الیون میں کسی کے لیے رکاوٹ کیوں بنیں۔
Load Next Story