کراچی ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ایم این ایز بھی ترقیاتی فنڈز سے محروم
فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ پانی کی نکاسی،سڑکوں کی مرمت سمیت کوئی بڑا یا چھوٹا مسئلہ بھی حل کرانے سے بھی قاصرہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 1113 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان تو کردیا لیکن شہر قائد سے تعلق رکھنے والے ان کی اپنی جماعت تحریک انصاف اور اتحادی ایم کیوایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی گذشتہ 2 برس سے ایم این اے ترقیاتی فنڈز سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کو اپنے حلقوں میں مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254سے تعلق رکھنے والے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ایم این اے اسلم خان نے بتایا وزیراعظم نے کراچی کے لیے 1113ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکیج میں ایم این اے کے ترقیاتی منصوبے شامل نہیں ہیں۔ اس کے لیے الگ سے وفاقی حکومت شہر قائد میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کوفی کس 15 کروڑ روپے کے فنڈز دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پی ٹی آئی۔ لیاری سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نیبتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے حلقے میں ترقیاتی کام کرانے میں مشکلات ہیں۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن نے بتایا کہ مزید فنڈز ملنے کے امکان کے سبب ہم نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر امین الحق نے بتایا کہ کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے کے معاملے سے وفاقی حکومت آگاہ ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نیبتایا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیے، ہم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ ہمیں اپنے حلقوں کے مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔