پنجاب میں نویں جماعت کے سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلبہ کو امتحان دینے کی اجازت مل گئی

2014 میں نویں جماعت کے پرائیویٹ طلبہ سائنس گروپ میں شامل اختیاری مضامین کے پرچے دے سکیں گے، عدالتی فیصلہ

سائنس مضامین کے امتحانات دینے پر پابندی کے خلاف آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں نویں جماعت کے سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مل گئی۔


لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس محمد اقبال سہیل نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کے سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلباوطالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی، فیصلے کے تحت 2014 میں نویں جماعت کے پرائیویٹ طلبہ سائنس گروپ میں شامل اختیاری مضامین کے پرچے دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت میں سائنس گروپ کے طلبہ کو امتحان میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔
Load Next Story