کراچی پر سیاست کی تو پی ٹی آئی اور پی پی دونوں کو جوتے پڑیں گے اسد عمر
سندھ حکومت کے 700 ارب کے منصوبے ہیں تاہم وہ کام تو شروع کریں، کراچی انتظار کررہا ہے، وزیر منصوبہ بندی
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی پر سیاست اور ڈرامہ بازی ہوئی تو کراچی کے عوام سے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی دونوں کو جوتے پڑیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنا ہوتو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیتے ہیں، سندھ حکومت کے 700 ارب کے منصوبے ہیں تاہم وہ کام تو شروع کریں کراچی انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر سیاست اب اور نہیں چلے گی، پی ٹی آئی، پی پی نے اگر ڈرامہ بازی اور ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنس کیں تو کراچی کے عوام سے دونوں کو جوتے پڑیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی کیلئے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد فوری طور پر شروع کرنا پہلی ترجیح ہے تاہم اس سلسلے میں تقریریں اور بیانات سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ اب وفاقی بجٹ سے تعمیر ہوگا، اس سے متعلق آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط بھیجا جائے گا جب کہ چین کے ساتھ جے سی سی کے ایجنڈے اور اجلاس کی حتمی تاریخ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔