کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے 3 بہن بھائیوں کو روند ڈالا

جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ ذیشان، 22 سالہ حسنین اور 12 سالہ بچی شامل ہیں

جاں بحق بہن بھائی گلشن اقبال واٹر بورڈ کالونی کے رہائشی تھے فوٹو: فائل

اختر کالونی کے قریب ٹرک نے 3 بہن بھائیوں کو کچل ڈالا۔

ڈیفنس تھانے کے سامنے اختر کالونی سگنل کے قریب واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 2 بھائی اور ایک بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال لے جائی گئیں جہاں ان کی شناخت 26 سالہ حسین احمد ، 19 سالہ ذیشان احمد ولد پرویز احمد جبکہ بہن کی شناخت 12 سالہ سدرہ کے نام سے ہوئی جو کہ گلشن اقبال مشرق سینٹر کے قریب واقعے واٹر بورڈ کالونی کے رہائشی تھے۔ متوفین کا والد پرویز احمد واٹر بورڈ کا ملازم ہے۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج فلائی اوور اترتے ہوئے اختر کالونی سگنل جانے والے ٹریک پر موٹر سائیکل کو روندنے سے قبل 2 کاروں کو بھی ٹکر مار کر تباہ کر دیا جس میں ایک کار الٹ بھی گئی جسے موقع پر موجود افراد نے سخت جدوجہد کے بعد سیدھا کیا اور بعدازاں اس میں سوار افراد کار سے باہر نکلے تاہم دونوں کاروں میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ڈیفنس تھانے کے قریب اختر کالونی سگنل سے فرار ہونے کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران ایک شہزور ٹرک کا ڈرائیور اپنا ٹرک واٹر ٹینکر کے سامنے لے آیا اور واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گریبان سے پکڑ کر اتارا تاہم حیرت انگیز طور پر اس کے باوجود ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نیازی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
Load Next Story