اب کسان کارڈ فوری قرض ملے گا ضمانت درکار نہیں ہوگی ایکسپریس فورم

پنجاب لینڈ ریکارڈ سے لنک کیا جائے گا، ربیع کیلیے 30 ہزار اور خریف کیلیے 50 ہزار فی ایکڑ دیے جائیں گے، نعمان لنگڑیال

مائیکرو فنانس غربت کے خاتمے کیلیے ہتھیار ہے، محمد مرتضیٰ، 90 فیصدکسانوں کو مالی مدد کی ضرورت ہے، عائشہ گلزار ۔ فوٹو : ایکسپریس

QUETTA:
حکومت، کسانوں کی زندگی میں انقلاب لانے کیلیے جلد 'کسان کارڈ' لا رہی ہے جسے پنجاب لینڈ ریکارڈ سے لنک کیا جائے گا، اس پر فوری قرض ملے گا اور ضمانت کی ضرورت نہیں ہو گی۔


صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال نے کہا 'کسان کارڈ' ڈیجیٹل پاس بک ہوگا، اس کی حد ہوگی، جس کے مطابق وہ قرض لے سکے گا۔ 'ای کریڈٹ سکیم' سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہورہا ہے، اس کے تحت 2 ارب روپیہ اخوت مائیکرو فنانس کو دیا ، گزشتہ 2 برسوں میں 5 ایکڑ سے کم رقبہ رکھنے والے کسانوں میں 34 ارب کے قرضے دیے 5 ایکٹر سے کم زمین رکھنے والوں کا سودحکومت برداشت کرتی ہے،ا س وقت 3 سے 4 نجی مائیکرو فنانس ادارے حکومت کے ساتھ لنک ہیں، یہ ہماراہتھیار ہے،رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سر براہ محمد مرتضیٰ نے کہا مائیکرو فنانس غربت کے خاتمے کیلئے ہتھیار ہے۔ جہاں رویتی بنکوں کی پہنچ نہیں یا جن غریبوں کو قرض نہیں ملتا، مائیکروفنانس ادارے ان کی مدد کرتے ہیں.

ماہر زراعت عائشہ گلزار نے کہا ملک میں بڑی تعداد کا تعلق شعبہ زراعت سے ہے، 90 فیصدکسانوں کے پاس 8 ایکڑ یا کم زمین ہے،انھیں مالی مدد دینے کی ضرورت ہے،جی ڈی پی کا 45 فیصد زراعت و منسلک شعبوں سے ملتا ہے، اس وقت 5 ہزار سے کم ایکسٹینشن ورکرز کام کر رہے ہیں جو انتہائی کم ہے۔ زراعت میں پنجاب میں 10 برسوں میں جدت آئی ، اس کی وجہ عالمی اداروں اور پنجاب حکومت کی توجہ ہے، کچن گارڈننگ اور اچھے بیج تک رسائی سے بہتری آئی، ٹنل فارمنگ کو فروغ ملا۔
Load Next Story