ملک بھرمیں کورونا وبا کے 441 نئے کیسزاور6 اموات رپورٹ

ملک بھرمیں اب تک 2لاکھ 87 ہزار950 مریض صحتیاب ہوچکے، این سی اوسی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 081 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، این سی او سی: فوٹو: فائل

QUETTA:
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا وبا کے 441 نئے کیسزاور6 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا وبا کے 441 نئے کیسزاورمزید 6 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی کیسز2 لاکھ 99 ہزار885 اورکورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 365 ہوگئی۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں اب تک 2لاکھ 87 ہزار950 مریض صحتیاب ہوچکے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار081 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 461، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 36 ہزار 755 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 227، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار804، آزاد جموں و کشمیر 2356، گلگت میں 3137 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 99 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے، ملک بھرمیں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 29 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
Load Next Story