سابق انکم ٹیکس افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد
ملزم کے بینک اکائونٹس میں 2013 سے 2017 کے دوران 22 کروڑسے زائد سرمایہ بیرون ملک سے منتقل ہونے کا انکشاف
نیب نے اثاثوں سے زائد آمدن کے ایک معاملے میں تحقیقات کے دوران چھاپے میں 16 گریڈ کے سابق انکم ٹیکس انسپیکٹر کے گھر سے 33 کروڑو روپے نقد اور پرائز بانڈ کی صورت میں برآمد کرلیے۔
نیب لاہور کی ملزم خواجہ وسیم کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات میں اس وقت بڑی پیش رفت سامنے آئی جب محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے گریڈ 16 کے سابقہ ملازم کے گھر سے 33 کروڑ کیش و پرائیز بانڈز کی صورت میں برآمد ہوئے۔
نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کیخلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا اور سابق انکم ٹیکس انسپکٹر کا گھر میں چھپایا مارکر کروڑوں روپیہ کیش برآمدکیے اور ملزم خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تحقیقات میں ملزم کے نام 22 کروڑسے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہونے کے شواہد موصول ہوئے جنکے ذرائع تاحال ملزم ثابت نہ کر سکا۔ تحقیقات میں ملزم خواجہ وسیم کی اہلیہ کے نام 19 کروڑ سے زائد کیش و پرائز بانڈ ہونے کےشواہد بھی حاصل کیے۔
ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئےکروڑوں روپوں کو جائز آمدن میں تبدیل کیا تھا حالاں کہ وہ سرکاری ملزم ہونے کی وجہ سے اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کا اہل نہیں تھا۔
تحقیقات میں ملزم کے بینک اکائونٹس میں 2013 سے 2017 کے دوران 22 کروڑسے زائد سرمایہ بیرون ملک سے منتقل ہونے کا انکشاف کیا گیا۔ ملزم کی جانب سے بیرون ملک سے منتقل ہونے والے سرمایہ کے ذرائع تاحال ثابت نہ کئےجا سکے نیب حکام کی جانب سے ملزم خواجہ وسیم گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوگا۔