طویل دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹرز دیسی کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے
فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ گیا اور دوستوں کے ساتھ آئس کریم بھی کھائی، وہاب ریاض
طویل دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے قومی کرکٹرز دیسی کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں۔
پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ایک مشکل ٹور کے بعد واپس آئے ہیں، آلو والے پراٹھے، قیمے والے نان کھائے ہیں، فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بھی گیا ہوں اور دوستوں کے ساتھ آئس کریم بھی کھائی۔
شاداب خان نے کہا کہ کئی ہفتوں کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، محمد موسیٰ اور حارث رؤف کے ساتھ مری میں بھی تفریح کے لیے گیا، دیسی کھانوں کا لطف اٹھایا ہے۔ حیدر علی نے کہا ہے کہ فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے، اب کسی تفریحی مقام پر بھی ان کے ساتھ ہی جانے کی پلاننگ کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹرز بائیو سکیور ماحول تک محدود رہتے ہوئے انگلینڈ میں 9 ہفتے کے قیام کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔