ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کرکٹرز کیلئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی قرار

کرکٹرز اور تمام اسٹاف کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے کورونا کلیئرنس لازمی قرار دی گئی، جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی

6ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سیمپل حاصل کیے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کے لیے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی کردی گئی۔


کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کے لیے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی کردی ہے، 6ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سیمپل حاصل کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کے دوران کرکٹرز اور تمام اسٹاف کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کورونا کلیئرنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اگر کسی کھلاڑی کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آجاتا ہے تو اتنا وقت نہیں ہوگا کہ اس کی صحت یابی کے لیے زیادہ انتظار کیا جا سکے، اسی لیے ریزرو پلیئرز کا ایک پول پہلے سے منتخب کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story