بھتیجے کو تیزاب پھینک کر قتل کرنے والی چچی کو موت کی سزا
عدالت نے مقتول کے ورثاء کو دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا
پانچ سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے والی سگی چچی کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی۔
ملتان کی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 کے جج مسعود ارشد نے سگی چچی کی جانب سے پانچ سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزمہ شمیم کو موت کی سزا سنادی، جب کہ مقتول کے ورثاء کو دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
عدالت میں مدعی فریق کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری ضیاء الرحمان رندھاوا نے دلائل پیش کئے، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ نے تھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی میں جائیداد کے جھگڑے میں 5 سالہ منتطر پر تیزاب پھینکا تھا، جس کے باعث بچے کی موت واقع ہوگئی، پولیس تھانہ صدر نے بچے کی چچی ملزمہ شمیم کو تیزاب گردی میں گرفتار کیا تھا اور تیزاب گردی میں مقدمہ اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔