بھارتی فوج کی ایک بارپھرسیزفائرکی خلاف ورزی 3 شہری شدید زخمی

جوابی کارروائی سے دشمن کوبھاری جانی ومالی نقصان ہوا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثرجواب دیا گیا: فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھرسیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پربیدوری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی اورشہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثرجواب دیا گیا اورجوابی کارروائی سے دشمن کوبھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔


سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی سینئرسفارتکارکودفترخارجہ طلب کیا گیا اوراحتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔
Load Next Story