سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج
رواں برس 17 بے گناہ شہری شہید اور 171 شدید زخمی ہوئے، احتجاجی مراسلہ
سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے قابض بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہریوں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے سینیئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں بھارتی افواج کی جانب سے بے گناہ شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا گیا کہ بے حسی پر مبنی یہ اقدامات 2003 کے جنگ بندی معاہدے، انسانی عظمت ووقار، بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین اور پیشہ وارنہ فوجی طرز عمل کے برعکس اور اس کی صریحا خلاف ورزی ہے۔
بھارت پر زوردیا گیا کہ 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرے، تازہ ترین اور اس سے قبل ہونے والی جنگ بندی کی دانستہ خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرائے ،' ایل اوسی ' اور 'ورکنگ باونڈری' پر امن قائم کرے۔ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تفویض کردہ اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی قابض فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر عام شہری آبادی کو آرٹلری اور بھاری وخودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔ رواں برس ءمیں بھارت نے 2199 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 17 بے گناہ شہری شہید اور 171 شدید زخمی ہوئے۔
واضح رہے بھارتی فوج کی بلاجوازاور بلاامتیاز فائرنگ کے نتیجے میں ایل او سی کے بیدری سیکٹر میں 57 سالہ محمد الطاف ولد محمد دین، 27 سالہ محمد آفتاب ولد محمد الطاف اور 40 سالہ طاہر اقبال ولد محمد اعظم ساکنان گاوں بنجوری شدید زخمی ہوئے تھے۔