جتنے محب وطن پاکستانی باہر بیٹھے ہوئے ہیں اتنے شاید ملک میں نہیں وزیر اعظم

سمندر پار پاکستانیوں سے بڑا ہمارا کوئی اثاثہ نہیں، وزیر اعظم

بڑے منصوبوں میں تارکین وطن کی سرمایہ کاری یقینی بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان - فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنے وفادار ملک سے باہر بیٹھے ہیں اتنے تو شاید ملک میں بھی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں کو بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا افتتاح کردیا، روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرے گی۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح ہماری مدد کرنی تھی وہ نہیں ہوسکی، ہمارے ملک میں دوہری شہریت والے کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ کوئی غدار ہیں، بڑے منصوبوں میں تارکین وطن کی سرمایہ کاری یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ملکی ٹیکس کا آدھے سے زیادہ پیسہ قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، قرضوں کی واپسی کیلئے دولت پیدا کرنی ہوگی، اوورسیز پاکستانی تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں ، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی بینک برانچ، سفارتخانہ یا قونصلیٹ جائے بغیر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے اکاﺅنٹ کھول سکیں گے، روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھولنے کے کے لئے صرف 48 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ صارفین اپنا اکاﺅنٹ کے لئے فارن کرنسی یا روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان اکاﺅنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔
Load Next Story