پاکستان اور جاپان کا براہ راست فضائی روابط بڑھنے پر اتفاق
پروازوں کی تعداد میں اضافے سے دونوں طرف کی عوام خصوصا ”بزنس کمیونٹی کا فائدہ ہوگا، وفاقی وزیر ہوابازی
پاکستان اور جاپان کا براہ راست فضائی روابط بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوڈا کونینو ری نے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ دونوں رہنماوں نے جاپان اور پاکستان کے درمیان فلائٹس کی تعداد میں اضافے پر اتفاق اور ڈائریکٹ فلائٹ کے لئے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔
وفاقی وزیر غلام سرور نے ایوی ایشن کے حوالے سے جاپان کی طرف سے ٹیکنیکل اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اورپاکستان میں جاپان اور پاکستان کے مشترکہ جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا- انہوں نے کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے بطور فرنٹ لائن اے ایس ایف کی صلاحیتوں سے جاپانی سفیر کوآگاہ کیا اورجاپان اور دوسرے ممالک کے ساتھ اے ایس ایف کے لئے تعاون کی سہولت کی تلاش میں مدد کرنے کے لئے کہا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے آپس میں گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور آنے والے وقت میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروازوں کی تعداد میں اضافے سے دونوں طرف کی عوام خصوصا "بزنس کمیونٹی کا فائدہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت جاپان کی طرف سے نالہ لئی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے دی گئی امداد سے اپ گریڈ یشن کا کام جاری ہے جس کی باقاعدہ تکمیل کے بعد اس کی رپورٹ جاپان ایمبیسی میں پیش کردی جائے گی۔