میری سب سے بہترین دوست میری والدہ ہیں یمنیٰ زیدی
والدہ آج بھی ہر معاملے میں نہ صرف سمجھاتی ہیں بلکہ رہنمائی بھی کرتی رہتی ہیں، اداکارہ یمنیٰ زیدی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ میری سب سے بہترین دوست میری والدہ ہیں۔
سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کے شو میں اس بار اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بطور مہمان شرکت جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سے دلچسپ باتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی بہترین دوست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن میں کبھی بھی خوف اور ڈر کا احساس نہیں ہوا کیوں کہ ہر وقت ہر دم والدہ میرے ساتھ ہوتی تھیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ میری بہت ہی اچھی دوست ہیں کیوں کہ میں اُن سے لڑتی بھی ہوں اور وہ بھی مجھ سے اتنی ہی زیادہ محبت کرتی ہیں کیوں کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ ایک ماں اپنے بچے کو نو ماں تک اپنی کوکھ میں رکھتی ہے اور یہ بات ماں ہمیشہ یاد رکھتی ہے اس لیے ماں کی محبت اپنی اولاد سے زیادہ ہوتی ہے۔
یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ والدہ بچپن سے ہی ہر بات سمجھاتی رہی ہیں حتیٰ کہ آج بھی ہر معاملے میں نہ صرف سمجھاتی ہیں بلکہ رہنمائی کرتی رہتی ہیں، ہماری بہترین تربیت کرنے میں والدین نے اپنی پوری زندگی لگائی ہے۔
ڈرامہ ''پیار کے صدقے'' اور ڈرامہ '' راز الفت'' کی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے شاعری لکھنے کا بہت شوق ہے جب بھی میں لکھتی ہوں تو والدہ کو ضرور دکھاتی ہوں، پھر وہ میری اصلاح بھی کرتی ہیں اور تعریف بھی کرتی ہیں۔