پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا

اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب ہائی وے پٹرول کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی اور گشت کا حکم

اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب ہائی وے پٹرول کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی اور گشت کا حکم

موٹروے زیادتی واقعے کے بعد بالآخر پنجاب پولیس کو ہوش آگیا۔

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس کے بعد پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) اور پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کی مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی اور گشت کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی؛ سی سی پی او کے خاتون سے متعلق بیان پر اپوزیشن اور حکومت کی مذمت


آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ اور ڈی آئی جی ایس پی یو نے مراسلہ جاری کرکے ٹیموں کو سکیورٹی ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایس پی یو اور پی ایچ پی کے250 اہلکار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر پٹرولنگ اور سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔ ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیمیں تین شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس میں تحقیقات جاری، 7 ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرالیے گئے

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اور ڈی آئی جی ایس پی یو بلال صدیق کمیانہ نے جائے واردات کا دورہ کرکے ہدایات جاری کیں۔
Load Next Story