ڈالر کی قدر ایک بار پھر 166 روپے کی سطح سے کم ہوگئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 42 پیسے کی کمی سے 165 روپے 97 پیسے پر بند ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 42 پیسے کی کمی سے 165 روپے 97 پیسے پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوبارہ 166 روپے روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔


مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 42 پیسے کی کمی سے 165 روپے 97 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی کے ساتھ 166 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔
Load Next Story