13ستمبر1965 7 بھارتی فوجی افسر اور350سپاہی سرنڈر

میجر عزیز بھٹی کی دشمن کے ٹینکوں پرگولہ باری،بھارتی گولے سے شہید ہوگئے

سیالکوٹ میں 45بھارتی ٹینک تباہ،شاہنیوں نے متعدد ٹینک و فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا

13ستمبر1965 کو 7بھارتی فوجی افسروں اور350سپاہیوں نے کھیم کرن میں پاکستانی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،متعدد مغربی اخبارات نے لکھا کہ فتح پاکستان کی گرفت میں آچکی ہے۔

نیپال نے بھارت سے کہا کہ میدان جنگ میں50ہزار گورکھا سپاہیوں کو نہ اتارا جائے،11اور12ستمبر کے درمیان بھارت نے برکی میں پاکستانی پوزیشنز پر 8بڑے حملے کیے جس میں ہر بار بھارتی فوجیوں کو شکست ہوئی۔


میجر عزیز بھٹی جس پوسٹ پر تعینات تھے اس کے قریب دشمن کے 3ٹینکوں نے پوزیشنز لے رکھی تھیں اور دشمن کی شدید گولہ باری کے باوجود میجر بھٹی کی جوابی فائر اور گولہ باری جاری تھی یہاں تک کہ دشمن کے ٹینک کے گولے سے آپ شہید ہوگئے۔ ان کی اس بہادری کے سبب انھیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔

اسی دوران بھارت نے سیالکوٹ سیکٹر میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا تاہم پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے 45 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے سلیمانی سیکٹر پر کئی پوسٹوں پر قبضہ بھی کرلیا۔اس دوران پاک فضائیہ نے بھی ملکی سرحدوں کی دفاع کو یقینی بنائے رکھا اور دشمن کے 28 ٹینکوں اور 123 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
Load Next Story