سنتھیا رچی کیس آئندہ تاریخ پرکیس کا فیصلہ کردیں گے عدالت

اگرکسی کورٹ کا سٹے آرڈر ہے تو آئندہ سماعت تک جمع کرائیں، ایڈیشنل سیشن جج

ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق کیس کا فیصلہ تین ہفتے میں کرنا ہے، عدالت: فوٹو: فائل

امریکی بلاگرسنتھیا رچی کیس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پرحتمی دلائل ہوں گے اورکیس کا فیصلہ کردیں گے۔

امریکی بلاگرسنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پرایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران معاون وکیل رحمان ملک نے کہا کہ ہائی کورٹ کے آرڈرکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے، عدالتی کارروائی رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے بھی حکم امتناع کی درخواست کررکھی ہے، دونوں درخواستوں پرعدالتوں کے آرڈرکا انتظارکرلیا جائے۔


عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق کیس کا فیصلہ تین ہفتے میں کرنا ہے، آئندہ تاریخ پرحتمی دلائل ہوں گے اورکیس کا فیصلہ کردیں گے، اگرکسی کورٹ کا سٹے آرڈر ہے تو آئندہ سماعت تک جمع کرائیں۔ رحمان ملک کی جانب سے معاون وکیل کی التوا کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے سنتھیا رچی کے خلاف زنا کی تہمت پردائرقذف کمپلینٹ پرسماعت کی۔ کیس سے بریت کی درخواست پرآج بھی دلائل دلائل نہ ہوسکے۔ کمپلیننٹ کے وکیل کی جانب سے بریت کی درخواست کی مخالفت میں دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظورکرلی گئی جب کہ رحمان ملک کے وکیل کو آئندہ سماعت پربریت کی درخواست پردلائل کی ہدایت بھی کی گئی۔

سیشن کورٹ نے 5 اگست کورحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست مسترد کی تھی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story