شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کا شیڈول جاری کردیا گیا

افتتاح کل ہوگا، پروگراموں میں وزراء، تقسیم ایوارڈ میں وزیر اعلیٰ شریک ہونگے

4 بجے ملاکھڑے کے مقابلے ہوں گے اور7 بجے لطیفی راگ کی محفل ہو گی، فوٹو: فائل

ندھ کے عظیم صوفی شاعرشاہ عبداللطیف بھٹائی کا 270 واں سہ روزہ عرس کل سے بھٹ شاہ میں شروع ہو رہا ہے۔

تقریبات کا افتتاح صبح 10 بجے بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھا کر کیا جائے گا۔ جس کے بعد صبح11 بجے نمائش گراؤنڈ میں زرعی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ثقافتی امور کی خصوصی معاون شرمیلا فاروقی شاہ جو باغ میں ثقافتی ویلج کی تقریبات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ دوپہر 2 بجے سگھڑوں کی کچہری کا پروگرام ایکسی لینس سینٹر میں منعقد ہو گا، جس میںصوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ شام 4 بجے ملاکھڑا ہوگا۔ 7 بجے لطیفی راگ رھان کی محفل ہوگی، جس میں سینیئر صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی نثار احمد کھوڑو اور صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے، میلے کے دوسرے روز ایکسی لینس سینٹر میں شاہ عبداللطیف بھٹائی عالمی ادبی کانفرنس منعقد ہو گی۔




جس کی صدارت ڈاکٹر غلام علی الانا کریں گے۔ 4 بجے ملاکھڑے کے مقابلے ہوں گے اور7 بجے لطیفی راگ کی محفل ہو گی، جس میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ میلے کے اختتامی روزشام 4 بجے ملاکھڑاہوگا، اس کے علاوہ تقریب تقسیم ایوارڈ شام 5 بجے شاہ عبداللطیف آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ شام 7 بجے شاہ عبداللطیف آڈیٹوریم میں ہی لطیفی راگ کی محفل منعقد ہو گی جس میں محکمہ زراعت کے صوبائی وزیر علی نواز خان مہر اور ایم این اے شگفتہ جمانی بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
Load Next Story