پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

دونوں بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں لڑکی کا ماموں زاد کزن بھی شامل ہے، پولیس

لزمان نے تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں منڈی بہاؤ الدین سڑک پرچھوڑ دیا، پولیس (فوٹو: فائل)

تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ملزمان نے تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں منڈی بہاؤ الدین سڑک پرچھوڑ دیا۔


پولیس کے مطابق لڑکیوں کے حالت غیر ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں سے ابتدائی بیان لیا اور انہیں دارلامان پہنچایا، دارالامان انتظامیہ نے لڑکیوں کے لواحقین کا پتہ لگا کر انہیں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ جلالپورشریف میں مقدمہ درج کیا گیا، لڑکیوں نے جن افراد کو نامزد کیا ان میں زیادتی کرنے والا ملزم لڑکی کے ماموں کا بیٹا نکلا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اور تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
Load Next Story