درہ آدم خیل سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے والے دو ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 27 عدد رائفل، 54 عدد میگزین، متعدد ایمونیشن اور 700 کارتوس برآمد ہوئے، پولیس حکام
KABUL:
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل سے سے پنجاب بھاری تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس کی اہم کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کے مطابق کاروائی میں درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے اسلحہ اسمگلر نعمان اور نوید کو گرفتار کیا گیا ہے، دونوں کار کے ذریعے درہ آدم خیل سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 27 عدد رائفل، 54 عدد میگزین، متعدد ایمونیشن اور 700 کارتوس برآمد کرلئے۔