وزرا کا مجرموں کو سرعام پھانسی کا مطالبہ متشدد سوچ کی عکاسی ہے فواد چوہدری

عوام کی جانب سے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ سمجھ آتا ہے لیکن پڑھے لکھے طبقات کا نہیں، فواد چوہدری

متشدد سوچ کے افراد ہر مسئلے کا حل تشدد کو سمجھتے ہیں، فواد چوہدری۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کا سرعام پھانسی کا مطالبہ کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں، عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔




واضح رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے پر عوام سمیت حکومتی وزرا میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور متعدد حکومتی شخصیات نے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومتی شخصیات کا زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

 
Load Next Story