وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

احسان سنڑے دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، آئی ایس پی آر

احسان سنڑے ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران اہم دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

احسان سنڑے دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے علاوہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔ احسان سنڑے حال ہی میں شکتو کےعلاقے میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، ان حملوں میں لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت پاک فوج کےکئی جوان شہید ہوئے تھے، احسان سنڑے سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔
Load Next Story