احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مستحقین میں 178 ارب سے زائد روپے تقسیم

پروگرام کے ذریعے مستحقین کو 12 ہزار روپے دینے کا ہدف مقرر اور مجموعی طور پر 203 ارب روپے کا بجٹ مختص ہے

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مجموعی طور پر 203 ارب روپے کا بجٹ مختص ہے ۔ فوٹو ؛ فائل

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار387 مستحقین میں 178 ارب 51 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن کی جانب سے مرتب شدہ احساس ایمرجنسی کیش ڈیش بورڈ کے تحت ملک بھر میں اب تک اس پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر 1 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار387 مستحقین میں 178ارب 51 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔


احساس ڈیش بورڈ کے مطابق اب تک پروگرام کے کٹیگری ون کے 46 لاکھ 45 ہزار955 مستحقین میں 57 ارب 5 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار روپے اور کٹیگری ٹو کے 36 لاکھ 16 ہزار 253 مستحقین میں 43 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ 40ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

اس کے علاوہ کٹیگری تھری کے 31 لاکھ 21 ہزار 787 مستحقین میں 37 ارب 46 کروڑ 14 لاکھ40 ہزار روپے اور کٹیگری فور کے 11 لاکھ 79 ہزار 470 مستحقین میں 14 ارب 15 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار روپے جب کہ کٹیگری فائیو کے 16 لاکھ 22 ہزار 1 مستحقین میں 19 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے 16٠9 ملین مستحق افراد کو 12 ہزار روپے دیئے جانے کا ہدف مقرر ہے جس کے لئے مجموعی طور پر 203 ارب روپے کا بجٹ مختص کررکھا ہے۔
Load Next Story