سعودی عرب کا یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

عمرے سے متعلق لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا،سعودی حکومت

سعودی عرب نے کوروناوائرس کےباعث سفری پابندیاں لگائی تھیں۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی جب کہ عمرے سے متعلق لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔


وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری بیرون ملک آجا سکیں گے جب کہ خروج وعودہ (مخصوص ویزے) پر موجود غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے 12 مارچ کو کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story