کل سے اسکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے وزیراعظم

حصولِ علم کیلئے ہر بچے کا بحفاظت اسکول جانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے، عمران خان

حصولِ علم کیلئے ہر بچے کا بحفاظت اسکول جانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد اسکول واپسی پر لاکھوں بچوں کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل اسکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے، یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت اسکول جاسکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ملک میں 15 ستمبر سے میٹرک، کالج اور یونی ورسٹی کلاسز کھولنے کا فیصلہ

عمران خان نے #SafeAtSchool (اسکول میں محفوظ) کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو #COVID19 کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے تعلیمی ادارے بند تھے جنہیں کل سے مرحلہ وار کھولنا شروع کیا جائے گا۔
Load Next Story