پرویزمشرف کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں اسلام آباد پولیس

مقدمہ ایسی جگہ سناجائے جہاں سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے،وزارت داخلہ کوسمری

مقدمہ ایسی جگہ سناجائے جہاں سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے،وزارت داخلہ کوسمری. فوٹو: فائل

وفاقی پولیس نے وزرت داخلہ کوآگاہ کیاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔

اس لیے ان کے خلاف مقدمے کے سماعت ایسی جگہ پر رکھی جائے جہاں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔ وفاقی پولیس کے ذمے دارذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ وزارت داخلہ کو محکمہ پولیس کی جانب سے سمری بھیجی گئی ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی بھی یہی رپورٹ ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت ایف ایٹ ضلع کچہری یااسلام آباد ہائی کورٹ بلڈ نگ میں کی گئی توکوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماہونے کازیادہ خطرہ ہے۔




اس لیے ان کی پیشی اور مقدمے کی سماعت کے لیے سیکیورٹی کے نقطہ نظر کے تحت کوئی موزوں جگہ رکھی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story