کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، چیف میٹرولوجسٹ
ISLAMABAD:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری شدید گرمی کے بعد آج شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز بارش کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سلسلے کا کافی بڑاحصہ سمندر میں منتقل ہوگیا، نئے سلسلے کے کچھ اثرات دیہی سندھ کے اضلاع میں ہلکی بارش کی شکل میں نمودار ہوسکتے ہیں جس کے باعث رات و دن کے اوقات میں شہر میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔