عذیر بلوچ اور بابا لاڈلا گروپ کے کارندوں سمیت 13گرفتار
رینجرز اور پولیس کی لیاری سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی، اسلحہ برآمد
رینجرز اور پولیس نے لیاری سمیت دیگر علاقوں میں مقابلے، ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ کے زخمی کارندے سمیت13 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
رینجرز اور پولیس کو مشترکہ گشت کے دوران اطلاع ملی تھی کہ بغدادی کے علاقے احمد شاہ بخاری روڈ پھول پتی لین میں گینگ کے ملزمان موٹر سائیکل پر دکھائی دیے ہیں جس پر جیسے ہی مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا گیا توملزمان نے فائرنگ کر دی ۔
تاہم پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ایوب بلوچ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے ۔